خضدار: وزیر داخلہ محسن نقوی نے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں "آپریشن فتنہ الہندوستان" کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی جرأت اور بہادری کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیابیاں قابلِ تحسین ہیں۔
محسن نقوی نے واضح کیا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔