ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نزاہت خان نزاہت خان

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے چیف سیکریٹری سندھ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

نئے آئی جی سندھ رفعت مختار  نے بھی سینٹرل پولیس آفس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔



ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد سندھ کے  انسٹھ  ویں چیف سیکریٹری بن گئے۔

سیکریٹری سروسز اور سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن نے چیف سیکریٹری سندھ کو بریفنگ دی۔

ڈاکٹر فخر عالم عرفان اس سے قبل وفاقی سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب نئے آئی جی سندھ رفعت مختار سینٹرل پولیس آفس پہنچ گئے۔

سندھ پولیس کے سنیئر افسران نے آئی جی سندھ کا استقبال کیا۔


پولیس کے دستے  نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ نئے آئی جی سندھ نے یادگار شہداء پر حاضری،پھولوں کا گلدستہ رکھا اور  فاتحہ خوانی  کی۔