ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم دغا باز دل ریلیز کے پہلے ہی روز ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ گھروں پر دعوتوں کے بعد شہری سینما گھروں کا رخ کررہے ہیں۔ ہالی ووڈ فلمز کی نمائش کے باوجود پاکستانی فلم کے خوب چرچے ہیں۔ فلم دغا باز دل آگئی، اور چھا گئی۔۔ کراچی سمیت ملک بھر کے سینما گھروں میں پاکستانی فلم کے خوب چرچے ہیں۔ شائقین فلم اس عید ریلیز ہونے والی واحد پاکستانی فلم کی کہانی کو بہت پسند بھی کررہے ہیں۔ مومن ثاقب کے کردار کے بھی معترف ہیں
سینما انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے روز فلم کا رسپانس بہت اچھا ہے۔ فلم ہالی ووڈ کی فلموں کے مقابلے بہتر پرفارم کررہی ہے۔
فلم میں مہوش حیات ، علی رحمن اور مومن ثاقب مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم بین فلم کے گیتوں کو بھی پسند کررہے ہیں۔