کراچی میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر احتجاج کیا ۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان نے مسلم لیگ ہاؤس کارساز پرجمع ہوکر ٹکٹوں کی تقسیم کیخلاف احتجاج کیا ۔۔۔کارکنان نے الزام عائد کیا کہ مقامی قیادت نے من پسند افراد میں ٹکٹ تقسیم کیے ۔۔۔ مظاہرین نے مرکزی قیادت کے حق میں نعرے بازی بھی کی ۔۔۔ احتجاج کے دوران کارکنان نے مسلم لیگ ہاوس میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کی ۔۔۔ اور پینا فلیکس پر آویزاں تصاویر بھی پھاڑ دی۔