کراچی میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے ہم ٹی وی کے ڈرامے کچّا دھاگا کی ٹیم سے ملاقات کی۔

عرفان علی عرفان علی

 ڈرامے کو بین الاقوامی پذیرائی ملنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ ڈرامے کے کرداروں کے لیے استعمال کیے جانے والے نام حمدان اور حارب امارات کے ثقافتی اور پسندیدہ ترین نام ہیں۔ ان پسندیدہ ناموں کے کرداروں نے اماراتی عوام کے دلوں کو چھولیا ہے۔

ہم ٹی وی کے ڈرامےکچا دھاگا میں اماراتی ثقافت نے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب کیا ہے۔

 حکومتی، سفارتی اور اب فنون لطیفہ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنا خوش آئند ہے۔ اماراتی ثقافت کو اجاگر کرنے والے ہم ٹی وی کے ڈرامے کچا دھاگا نے پاکستان سمیت یو اے ای اور دیگر عرب ممالک کے ناظرین سے بھی بھرپور داد سمیٹی ہے۔