چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ملک کو بچانا ہے تو عمران خان کو ہٹانا ہوگا۔عمران خان کو ہٹانے کےلیے ماضی کے اختلافات بھول کر عوام کے لیے ہم نے بڑا قدم اٹھایاہے۔
لاہور میں ن لیگ کی قیادت سے ملاقات کے بعد میٖڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھاکہ عوام کا اعتماد حکومت سے اٹھ چکاہے حکومت کو بھگانے کےلیے آئینی اور جمہوری طریقہ احٹجاج کے ساتھ عدم اعتماد ہے۔مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیاہے۔
مریم نواز کا کہنا تھاکہ آپس کے اختلافات بھلا کر عوام کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں گے، سلیکٹڈ اب گھر جائے گا۔
لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹریز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر آمد
پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کے ہمراہ پی پی پی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری حسن مرتضی اور رخسانہ بنگش موجود تھیں ملاقات میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ حمزہ شہباز، مریم نواز، سعد رفیق اور مریم اورنگزیب موجود تھے۔
صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا مریم نواز سے مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی صحت
سے متعلق نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ۔
صدر پی پی پی پی آصف علی
زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف
سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کی قیادت
کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔