کراچی میں لانڈھی گل احمد چورنگی کے قریب مکان میں دھماکے سے تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا۔
امدادی کارکنوں کے مطابق لانڈھی میں مصالحہ والی گلی کے ایک مکان میں دھماکہ کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکہ کے نتیجے میں خاتون اور بچہ سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور فلاحی ادارے کے امدادی کارکن موقع پر پہنچےا ور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا دعوی ہے گھر میں دھماکا سوئی گیس کی لیکج کا تھا۔گھر میں وال سےکئی روز سے گیس لیک ہورہی تھی۔مکینوں نے گیس لیکج کی جگہ پر پلاسٹک کی تھیلیاں باندھ دی تھیں۔ آج گھر میں موجود ایک شخص نے سگریٹ سلگائی ،،تو دھماکا ہوگیا۔