کراچی سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کےلئے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

عمران عمران

کراچی سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کےلئے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

کراچی سے لاپتہ دو بھائیوں کی بازیابی کےلئے اہلخانہ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ اہلخانہ کا دعوی ہے دونوں کو  گھر سے  حراست میں لیا گیا۔

 پولیس گرفتاری سے انکاری ہے۔ دونوں کو کسی عدالت میں بھی پیش نہیں کیا گیا۔

درخواست گزار کےمطابق زردار خان  اور محمد نواز  کو آٹھ  جون کو سادہ لباس اہلکاروں نے شیریں جناح کالونی  میں گھر سے حراست میں لیا۔


سادہ لباس اہلکاروں نے یہ  دھمکی بھی دی کہ کہیں درخواست دائر نہیں کرنا ۔

اگلے دن بوٹ بیسن تھانے گئے تو انہوں نے بتایا کہ ہم  نے گرفتار نہیں کیا ۔

دونوں لاپتا شہریوں کو ابھی تک کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔

عدالت سے استدعا  ہے کہ دونوں افراد کی  بازیابی  کا حکم دیا جائے ۔

 عدالت نے آئی جی سندھ ،محکمہ داخلہ سندھ اور  دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔