دریائے سندھ بچائو کمیٹی کی کال پر جوہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
۔ریلی مخدوم بلاول پارک سے پریس کلب تک نکالی گئی۔ ریلی میں جے ڈی اے رہنما امداد خان لغاری، غلام رسول لغاری، غلام قادر لغاری، قربان کوکھر، دوست محمد جمالی اور دیگر رہنما شریک تھے۔ اس موقع پر رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دریائے سندھ سے نہر نکال کر سندھ کو بنجر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں سندھ دشمن فیصلے ہمیں قبول نہیں ہے۔ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیاکہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا فیصلہ واپس لیا جائے ورنا یہ احتجاج کا سلسلہ مزید وسعت اختیار کرےگا ۔