کراچی میں لیاری
کھڈہ مارکیٹ میں ٹیڑھی ہونے والی عمارت کو گرانے
کا آپریشن روکنا پڑگیا۔ بلڈنگ
مالک کی رشتہ دار خواتین نے عمارت
کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دے کر،، ایس بی سی اے حکام کو اندر جانے سے روک دیا ۔
کراچی کے
علاقے لیاری، یعقوب شیرا ،،روڑ پر واقع عمارت تین روز قبل ایک جانب جھک گئی تھی۔
علاقہ مکینوں نے صورتحال سے سندھ بلڈنگ
کنٹرول اتھارٹی حکام کو آگاہ کیا ،،تو عمارت کو گرانے کا کام شروع کردیا گیا۔بلڈنگ
مالک کی رشتہ دار خواتین نے آج صبح احتجاج
کرتے ہوئے ایس بی سی اے کا آپریشن رکوا دیا۔
خواتین کا
کہنا ہے کہ خاندانی زمین پر اپنے گھر تعمیر کررہے تھے ۔علاقے میں چھوٹے پلاٹس پر
اور بھی بلند عمارتیں موجود ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہوتی۔
عمارت
گرانے کے لئے آئی ایس بی سی اے کی ٹیم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود آپریشن شروع
کرنے میں ناکام ہے۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
حکام کہتے ہیں کہ اے سی لیاری اور پولیس کے منتظر ہیں،، جس کے
بعد آپریشن شروع کیا جا ئے گا