مظفرآباد: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کمزور ہوچکی ہے جو ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ آنے والے 6 سے 7 ماہ عوام کی خدمت کرسکوں۔
وزیراعظم نے بتایا کہ وہ مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سیکریٹری کو ایک گاڑی رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ سیکریٹریز کی تعداد 20 کردی گئی ہے۔ اسپیشل اور سینئر سیکریٹری کی آسامیوں کو ختم کر دیا گیا ہے۔
فیصل ممتاز راٹھور نے مزید کہا کہ ڈرائیورز کی آسامی کو گریڈ 5 میں اپ گریڈ کیا جائے گا اور گریڈ ایک کے ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی۔