پاک بحریہ کے جہاز نے بحیرہ عرب میں کشتی میں لگی آگ بجھاکر ماہی گیروں کو بچا لیا

عمران عمران

پاک بحریہ کے جہاز  نے بحیرہ عرب میں  کشتی میں لگی آگ بجھاکر ماہی گیروں کو بچا لیا

پاک بحریہ کے جہاز  نے بحیرہ عرب میں  کشتی میں لگی آگ بجھاکر ماہی گیروں کو بچا لیا

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کراچی کے ساحل سے دور ماہی گیروں کی کشتی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش  آیا ۔ پی این ایس رسدگار نے  سکیورٹی گشت کے دوران سفینہ پائی خیل نامی  کشتی میں لگی آگ کا مشاہدہ کیا۔بحریہ کےجہاز نے فوری طور پر جہاز پر نصب آگ بجھانےکے آلات کی مدد سے آگ پر قابو پالیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ کشتی میں سولہ ماہی گیر سوار تھے۔ پاک بحریہ نے  میری ٹائم  سیکیورٹی ایجنسی کے اشتراک سے  کارروائی کر کے ماہی گیروں کو بچالیا۔