جلد بازی، تیزرفتاری یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی۔ کراچی میں ایک ہی روز چھ ٹریفک حادثات میں پانچ افراد کی جان چلی گئی۔ قائد آباد میں ٹرک گاڑی پر الٹا، لیکن ڈرائیور خوش قسمتی سے محفوظ رہا۔
گلستان جوہر ملینیم مال کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوا۔ متوفی کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ڈیفنس فیز فائیو خیابان شجاعت پر شاہین سگنل کے قریب دو گاڑیاں ٹکرانے سے ایک شخص کی جان چلی گئی اور دوسرا زخمی ہوا۔ کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوا ر جاں بحق ہوگیا۔ بلدیہ مواچھ گوٹھ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کی جان چلی گئی۔ لیاری بہار کالونی میں الفلاح چوک کے قریب ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔قائد آباد داؤدچورنگی برج کی چڑھائی پر ٹرک گاڑی پر الٹ گیا۔ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، تاہم خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار شخص کو معمولی چوٹیں آئیں ۔