وزیراعلی سندھ کا وفاقی وزیر امین الحق سے رابطہ۔ کل کے واقعہ کی
انکوائری اور ذمہ داروں کو سزا دینے کی یقین دہانی۔ نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کی پیشکش بھی کردی۔ ایم کیوایم کےزخمی ایم پی اے صداقت حسین
کی بھی خیریت دریافت کی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی
شاہ نے ایم کیو ایم کے رہنماء اور وفاقی وزیر امین الحق سے فون پر بات چیت کی۔ا ن کا کہنا تھا اس قسم کے واقعات
کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں۔ سیاسی اختلافات کا حل بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل کیا
جائے۔ واقعہ کو لسانیت کا رنگ نا دینےاور آئندہ اس قسم کی
صورتحال سے بچنے پر بھی اتفاق ہوا۔وزیراعلی نے کہا گزشتہ روز کے واقعہ میں جاں بحق ہونےوالے شخص کا پوسٹ مارٹم کرالیا جائے،، تو جو بھی سبب
ہوگا،، سامنےآجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا
کہ واقعہ کی انکوائری کرائی جائے گی ،، اور جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں
نے وفاقی وزیر امین الحق کو نئے بلدیاتی
قانون پر بات چیت کی پیشکش بھی کردی۔وزیر
اعلی نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین سے بھی
فون پر رابطہ کر کے خیریت دریافت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
نے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس میں واقعہ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے سیکریٹری داخلہ کو اپنی
سربراہی میں کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں
جس کے خلاف بھی زیادتی کے ثبوت
ملے تو اسکے خلاف ایکشن ہوگا۔