کراچی میں ساکنان شہر قائد کے تحت تیس واں عالمی مشاعرہ آج ایکسپو سینٹر میں ہوگا

صبانور صبانور

  کراچی میں ساکنان شہر قائد کے تحت تیس واں  عالمی  مشاعرہ  آج   ایکسپو سینٹر میں ہوگا

۔ 


ساکنان شہر  قائد کے سرپرست اعلی  ڈاکٹر پیرزادہ قاسم  نے  پریس کانفرنس میں بتایا  کہ ساکنان شہر قائد کے تحت منعقد ہونے والا  تیس واں  عالمی  مشاعرہ   عظیم ادبی روایت کا تسلسل ہے۔ عالمی مشاعرے میں پاکستان اور بیرون ملک  سے صف اول کے  شعرا شرکت کریں گے۔ مشاعرہ گاہ میں  بک اسٹال اور  کھانے پینے کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔