سکھر کے قریبی گاؤں حسین بخش جتوئی میں سندھیانی تحریک کی سابقہ مرکزی صدر، رسول بخش پليجو کی اہلیہ زاہدہ شیخ کی ساتویں برسی منائی گئی۔ تقریب میں گیت، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کرکے سندھ کی عظیم خاتون زاہدہ شیخ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھیانی تحریک سکھر کی صدر شمشاد بپڑ، نائب صدر روبینہ بھٹی، جنرل سیکریٹری ریحانہ بلوچ، نور بانو بروہی، ایس جی ایس ٹی رہنما ایڈووکیٹ حنا جتوئی، ماہ نور لاڑک، عائشہ لاڑک، ماہرنگ بلوچ، سندھیا بلوچ، بینظیر بلوچ، شہزور، صغریٰ، ماریا، صاحبہ، مائرہ اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ زاہدہ شیخ شاہ لطیف کے باہمت کرداروں کا عکس تھیں۔ وہ سندھ کی مظلوم خواتین کی رہنما تھیں۔ ہم زاہدہ شیخ کی جدوجہد کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی سرپرستی میں اس وقت سندھ پر کثیرالجہتی حملہ کیا گیا ہے۔ ایک طرف سندھ کی زمینوں پر قبضے کیے جا رہے ہیں اور دوسری طرف چھ نئے کینال بنا کر سندھ کا پانی روکا جا رہا ہے۔ اس صورتِ حال میں سندھ کی خواتین کو بڑی تعداد میں جدوجہد کے میدان میں آنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سندھیانی تحریک نے ابتدا سے ہی دریائے سندھ کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے اور یہ جدوجہد آئندہ بھی جاری رکھی جائے گی۔