سندھ اسمبلی کے رواں پالیمارنی
سال کے سو دن مکمل ہو گئے ، وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ اسمبلی میں پالیسی
بیان دیتے ہوئے کہا ایف آئی اے کے نوٹسز بھیج کر پیپلز پارٹی کو حراساں کرنے کی
کوشش کر رہی ہے
سندھ اسمبلی کا اجلاس ایک
گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا ۔۔ وقفہ سوالات میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیسکیشن
مکیش کمار چاولہ نے اراکین اسمبلی کے سولات کے جوابات دیئے ۔۔ اجلاس کے دوران جی ڈی
اے کی نصرت سحر عباسی اور صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مکیش کمار چاولہ کے
درمیان نوک جھوک بھی ہوئی ۔۔ ایوان میں پالیسی بیان دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات
سعید غنی نے کہا کہ پارٹی کے عہدیدار مسعود رحمان نے اپنی تقریر میں توہین عدالت کی
جس پر ان کو شاکار نوٹس دے کر پارٹی رکنیت ختم کردی گئی ۔۔ لیکن اب ایف آئی اے اس
متنازعہ تقریر کو جواز بناتے ہوئے پوری پیپلز پارٹی کونوٹس بھیج رہی ہے ۔۔ میں 13
اگست کو ایف آئی کے سامنے پیش نہیں ہوں گا ۔۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر
معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا