ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے مچھر کالونی میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے ۔ ترجمان ایم کیوایم نے دعویٰ کیاپیپلز پارٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا۔ ایم کیو ایم کے امیدوار انتخابی مہم میں مصروف تھے۔ ترجمان ایم کیوایم کی جانب سےالزام عائد کیا گیا کہ حملے کا مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کا عہدیدار ہ، مسلح حملے میں ایم کیو ایم پاکستان کے کارکنان زخمی ہوئے جبکہ تین لوگ جاں بحق ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں سراج الاسلام، عبد السلام اور معبود شامل ہیں۔