کراچی سخی حسن میں ڈاکو کی گرفتاری کا فلمی سین۔موبائل فون چھیننے والا ڈاکو پل پر چڑھ گیا۔ پل سے چھلانگ لگا کر تاروں پر لٹک گیا۔پولیس کی تانی چادر پر گرا ،، تو پولیس نے پکڑ لیا۔
سخی حسن میںبائیک رائیڈر سے موبائل فون چھیننے والا ڈاکو پل پر چڑھ گیا۔پولیس کو دھمکی دی کہ پکڑنے کی کوشش کی ،، تو اوپر سے کود جاوں گا۔ بھاگنے کی راہ نا ملی،، توڈاکو نے پل سے چھلانگ لگائی اور تاروں پر لٹک گیا۔ پولیس نے صورتحال دیکھ کر بڑی سی چادر تان لی۔ ڈاکو کافی دیر تک تاروں پر جھولتا رہا،، بالآخر نیچے چادر میں جاگرا۔ نیچے گرنے کے بعد بھی ملزم نے رائیڈر کا موبائل فون واپس نا کیا۔ پولیس موبائل میں ملزم کولے جانے لگی،، تو رائیڈر بھی موبائل سے لٹک گیا۔