کراچی میں ہوائی فائرنگ اورنامعلوم سمت سے گولی
لگنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ۔
لگ بھگ
گیارہ ماہ میں چاربچوں سمیت سات افرادکی جان چلی گئی۔
ایک سودس سےزائدافرادزخمی بھی ہوئے۔پولیس نے وارننگ دے دی۔
نامعلوم سمت سےچلنےوالی گولی سےجانی نقصان
ہوا،توملزم کی گرفتاری کےلیےعلاقے میں سرچ آپریشن ہوگا۔
کراچی میں مجرموں، ڈاکووں کی چلائی گولیوں سے جاں بحق شہریوں کی تعداد کیا کم تھی کہ
اب اندھی گولیاں بھی انسانی جانیں نگلنے لگی۔
جاری سال کے دس ماہ بیس روزمیں ہوائی فائرنگ
اورنامعلوم سمت سے چلنےوالی گولیوں نےسات افرادکی جان لےلی۔جان گنوانے والوں میں
چاربچے اور دونوجوان شامل ہیں۔
18نومبرکی شب کورنگی ٹاون ڈھائی نمبرمیں شادی کی تقریب میں
فائرنگ سے تیرہ سالہ اریب کی جان گئی۔11 ستمبر
کو کیماڑی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سےجوادنامی نوجوان جاں بحق
ہوا۔8اگست کی شام اورنگی ٹاون بخاری کالونی میں شادی کے فنکشن میں ہوائی فائرنگ سے13سالہ عمرجان سےگیا۔ 12
فروری کو کورنگی قیوم آبادکےقریب
ہائی روف میں سوارچھ سالہ عبدالغنی موت کی نیندسوگیا،اورنگی ٹاون اقبال میں
8سالہ عبداللہ اورسکھن میں سات سالہ طیبہ نامی بچی بھی جان سے گئے۔
اعدادوشمارکےمطابق جاری سال میں نامعلوم سمت
سےگولی لگنےکےواقعات میں 110 افرادزخمی بھی
ہوئے۔
پولیس حکام کاکہناہےہوائی فائرنگ سےجانی نقصان
کےنتیجے میں متاثرہ اہل خانہ مقدمہ درج نہ بھی کرائیں توسرکارکی مدعیت میں مقدمہ
درج ہوتاہے۔337ایچ سمیت قتل اوراقدام کی دفعہ عائدکی جاتی ہیں۔
پولیس حکام
نے وارننگ دے دی۔نامعلوم سمت سےچلنےوالی گولی کےنتیجے میں آئندہ کوئی جانی نقصان ہوا،،توملزم کی گرفتاری کےلیےعلاقے
میں سرچ آپریشن ہوگا۔