کراچی کے بے نظیر بھٹو
شہید پارک میں فوڈ پانڈا اور آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ویکسینیشن
سینٹر کا آغاز کردیا گیا ہے اس موقع پر فوڈ پانڈا کے منطقہ پراچہ نے کہا کے ہم نے
کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی
ایشن سے اشتراک کیا ہے اور ہم اس عمل کی مکمل حمایت کرتے ہیں ہم اپنے تمام رائیڈرز،
ریسٹورنٹ اسٹاف ممبرز اور انکے اہل خانہ کو آگے بڑھنے اور اپنی قومی ذمہ داری کی
ادائیگی کی دعوت دیتے ہیں،، اس موقع پر آل کراچی ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری
فیضان راوت نے کہا کہ شہر میں تمام ریسٹورنٹس کی نمائندہ تنظیم کے طور پر ہم اپنے
لوگوں اور اس مجموعی شعبے کا بھرپور خیال رکھتے ہیں۔ تمام ہوٹل مالکان اور
اسٹاف کی ویکسین کروائی جائیگی سندھ
حکومت کو یقین دلواتا ہوں ہماری انڈسٹری کے تمام افراد ویکسین کا عمل مکمل کریں
گے،،فوڈ پانڈا اور آکرا کا عزم ہے کہ اس مرکز میں روزانہ 500 سے زائد افراد کی ویکسی
نیشن کی جائے گی اور بعد ازاں اسکی گنجائش میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس سینٹر میں
ابتدائی طور پر ریسٹورنٹ اسٹاف، فوڈ پانڈا کے رائیڈرز اور انکے اہلخانہ کو ترجیح دی
جائے گی اور آنے والے مہینوں میں اس سینٹر کو عام عوام کے لئے بھی کھول دیا جائے
گا۔۔