سونےکی اونچی اڑان کا سلسلہ نہ رک سکا۔ کاروباری ہفتےکےتیسرےروز فی تولہ سونا پہلی بار تین لاکھ، اڑتالیس ہزارکی بلندترین سطح تک پہنچ گیا۔
سونےکی خریداری کے خواہشمندوں کی تمام امیدیں دم توڑگئی۔۔
سونا مہنگانہیں بہت مہنگا ہوگیا، ایک دن میں ہزاروں روپےکا ایک ساتھ اضافہ ہونا معمول ہوگیا ۔
اپریل کا مہینہ سونےکےتاجروں اورخریداروں کیلئےمشکل ثابت ہورہا ہے۔11اپریل کوسونا ایک روزمیں 10ہزار روپے تک مہنگاہوا۔
12اپریل کوقیمت 1800 روپےمزید بڑھ گئی۔16اپریل کوسونا پھرایک ساتھ 8ہزار600روپےمہنگاہوکرپہلی بار 3لاکھ 48ہزارروپےکا ہوگیا۔
رواں ہفتےفی تولہ سونا 19ہزار200روپے اور 10گرام سونا 16ہزار460 روپےتک مہنگا ہوا