کے الیکٹرک کی صدر ریلوے کالونی میں بجلی چوروں اور کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی۔ ساڑھے تین سو کلو گرام کے چار سو اکیس کنڈے انفرا اسٹرچر سے ہٹادیئے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ریلوے کالونی میں اسی فیصد نقصانات کی شرح کے باوجود بجلی کی فراہمی جاری ہے۔کالونی میں واجب الادا رقم بائیس کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔ صدر کے سو فیڈرز میں سے اٹھاسی فیڈرز لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہیں۔صدر کے بارہ فیڈرز پر بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کے مسائل کا سامنا ہے۔