سندھ میں پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کے بعد ایکشن۔ کراچی کے مختلف بازاروں سے نو ٹن پلاسٹک کی تھیلیاں ضبط کر لیں گئیں ۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر عمار خان کے مطابق سندھ حکومت کے فیصلے پر عمل کروانے کے لیے میئر کراچی نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ہم نے مختلف مارکیٹوں سے تھیلیاں ضبط کی ہیں۔پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال کرنے والوں کو وارننگ بھی دے رہے ہیں ۔سندھ حکومت کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائیاں ہوں گی۔محکمہ ماحولیات سے تجاویز لےکر تھیلیوں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔