ملزم صارم برنی کی کیس میں دفعات کی تبدیلی کے خلاف درخواست مسترد۔ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی منتقلی کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔
صارم برنی کے خلاف دستاویزات میں ردوبدل اور انسانی اسمگلنگ کا معاملہ ۔ سندھ ہائی کورٹ میں ملزم کی دفعات میں تبدیلی اور کیس کی منتقلی کی خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا ہم نے ٹرائل کورٹ میں دفعات کی تبدیلی کی درخواست دائر کی تھی۔تفتیشی افسر کی جانب سے کیس وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں منتقلی کی درخواست دائر کی گئی۔عدالت نے ہمیں سنے بغیر تفتیشی افسر کی درخواست منظور کی۔ہمیں عدالتی فیصلے کی نقول بھی نہیں دی گئی ۔عدالت نے دریافت کیا آپ نے سرٹیفائڈ کاپی کے حصول کے لئے کہاں درخواست دی ہے۔ کیا آپ نے رجسٹرار کو درخواست دی کہ ٹرائل کورٹ فیصلے کی نقول فراہم نہیں کررہی۔آپ نے فیصلے کی نقول نہیں لگائی اور ہم سے استدعا کررہے ہیں کہ فیصلے کو معطل کردیں۔ جب فیصلہ ہمارے سامنے ہے ہی نہیں، تو اسے کیسے معطل کردیں۔ عدالت نے اعتراضات دور نہ کرنے پر صارم برنی کی درخواست مسترد کردی۔ دوسری درخواست واپس لینے پر نمٹا دی گئی۔