کراچی، ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی
سندھ ہائیکورٹ میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری واٹر ریسورس کا جواب جمع کرادیا
سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کی جانب سے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
آئندہ سماعت پر سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور سیکریٹری واٹر ریسورس طلب کرلیا گیا عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کیاکہ آپ کے جواب سے مطمئن نہیں ہے، کیا آپ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا ہے، عدالت کا اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا
بتائیں اب تک کیوں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جسٹس کے کے آغا
2013 وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ میں درخواست دائر کی گئی تھی،
2017میں عدالت نے درخواست پر فیصلہ سنایا تھا،
2017سے لے کر اب تک عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،
ارسا میں سندھ سے فیڈرل ممبر تعینات نہیں کیا جا رہا ہے،
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کر دی