سی ٹی ڈی اور پولیس کے ہاتھوں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے کارندوں سمیت 7ملزم پکڑے گئے،

عدنان اطہر عدنان اطہر

سی ٹی ڈی اور پولیس کے ہاتھوں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم  کے کارندوں سمیت 7ملزم پکڑے گئے،

کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف ڈندا اٹھالیا، اورنگی ٹاؤن میں شہریوں کو لوٹنے والے

دو ملزم مبینہ پولیس  مقابلے میں مارے گئے،نیو کراچی اور ڈیفنس پولیس کے ہاتھوں چار ملزم زخمی  ہوگئے،

سی ٹی ڈی اور پولیس کے ہاتھوں کالعدم علیحدگی پسند تنظیم  کے کارندوں سمیت 7ملزم پکڑے گئے،

کراچی پولیس کا شہریوں کے جان ومال کے دشمن بنے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت ایکشن۔

اورنگی ٹاؤن اقبال  مارکیٹ میں شہریوں سے چھینا جھپٹی میں ملوث ملزموں نے پولیس کو دیکھا تو فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ کھڑے ہوئے،

پولیس نے ملزموں کا تعاقب کیا تو مبینہ طور پر مقابلے میں دونوں ملزم ہلاک ہوگئے

ادھر نیو کراچی پولیس  بھی ماہ رمضان کے دوران دوران واردات  12سالہ راہگیر بچے کو قتل

 کرکے فرار ہونے والے ملزموں کے گروہ تک پہنچ گئی،

مبینہ مقابلے میں دو زخمیوں سمیت گروہ کے تین کارندے گرفتار کرلئے،

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے لوٹ مار کی واردتیں کررہے تھے

دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے بھی مبینہ مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتار کیا،

ادھر سی ٹی ڈی نےمختلف کارروائیوں میں لیاری گینگ وار ، ایم کیو ایم لندن اور ایس آر اے کے 4 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا دعویٰ ہے کہ ملزموں کے کھارادر اور صدر دھماکوں میں ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں،

سہراب گوٹھ پولیس نےبھی کارروائی کرتے ہوئے11سالہ لڑکی زبردستی شادی کرانے والے تین ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔