کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے تمام افسران اور اہلکاروں کو ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔ حکم دیا گیا ہے کہ کسی بھی اہلکار کی خلاف ورزی پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔۔
کراچی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔۔۔ پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے زونل ڈی آئی جیز، سی آئی اے اور ڈی آئی جی ٹریفک کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ ان کے ماتحت عملہ جعلی یا غیر نمونہ نمبر پلیٹس، ہیلمٹ نہ پہننے یا دیگر کسی بھی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی نہ کرے۔۔۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس کا ہر رکن قانون کا پابند ہے، اور کسی کو استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔۔۔