سانحہ قلات میں جاں بحق تین افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا

عرفان علی عرفان علی

 سانحہ قلات میں جاں بحق تین افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا


سانحہ قلات میں جاں بحق تین افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔۔ نماز جنازہ میں گورنر ،وزیربلدیات اور سیاسی رہنماؤں کی شرکت، فاروق ستار کہتے ہیں  دہشت گرد شکست کا بدلہ شہریوں سے لے رہے ہیں ۔

سانحہ قلات میں دہشت گردی کا شکار تین افراد کی نماز جنازہ پی آئی بی اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔۔ نماز جنازہ میں گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری،وزیر بلدیات سعید غنی،نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاسی شخصیات اور اہل خانہ نے شرکت کی ۔۔۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کا مطالبہ ہے کہ ان دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے

ڈاکٹر فاروق ستار۔۔۔اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک باجد علی صابری بھائی ان کے بھتیجے رضا اور اصف بھائی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

نماز جنازہ کے بعد آصف کی میت گلستان جوہر جب کہ احمد علی صابری اور رضا علی صابری کی میتیں لیاقت آباد قبرستان لے جائی گئیں جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔