کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم ڈی، کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

عرفان علی عرفان علی

 کراچی کی انسداد دہشت گردی  عدالت  نے سابق ایم ڈی، کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا


کراچی کی انسداد دہشت گردی  عدالت  نے سابق ایم ڈی، کے ای ایس سی شاہدحامد قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔  سابق سیکیورٹی  انچارج نائن زیرو منہاج قاضی  اور  محبوب غفران  کو بری کردیا ۔


کراچی کی انسداد دہشت گردی  عدالت  نے  عدم شواہد کی بناء پر ملزمان کو بری  کیا۔استغاثہ کےمطابق  ملزمان نے  کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ایم  ڈی شاہد حامد کو انیس سو ستانوے میں  قتل  کیا  تھا۔مقدمے میں ملوث صولت مرزا کو انسداد دہشت گردی عدالت  نے انیس سو ننانوے میں سزائے موت سنائی تھی۔ صولت مرزا کو دوہزار پندرہ  میں پھانسی  دی گئی تھی۔  استغاثہ کےمطابق دوہزار سولہ  میں پولیس کے ہاتھوں  منہاج قاضی اور محبوب غفران  کی گرفتاری عمل میں آئی ۔صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔