یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی پروقار تقریب،دن کا آغاز توپوں کی سلامی،قرآن خوانی، دعاؤں سے ہوا،معزز شخصیات نے ملک کے وقار کو مزید بلند کرنے کا عہد کیا، مزارِ قائد پر گارڈز کی پروقار تقریب نے دن کو یادگار بنا دیا۔
کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب ہوئی۔
پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔
شاندار پریڈ اور مارچ پاسٹ نے حاضرین کو وطن سے محبت کا پیغام دیا۔
مہمانِ خصوصی: کمانڈنٹ نیول اکیڈمی، کموڈور تصور اقبال
پریڈ کمانڈرلیفٹیننٹ سمیع اللہ ،کیڈٹس کا نظم و ضبط اور جوش قابلِ دید رہا۔
کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر،
گورنر سندھ کامران ٹیسوری،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار پر حاضری دی۔
پھولوں کی چادر چڑھائی، دعائیں کی گئیں،مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے گئے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ پاک افواج نے ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔
بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔امریکی صدر نے بھی ہمارے سپہ سالار کی تعریف کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ ارکان کے ہمراہ قومی پرچم لہرایا۔
قائد کے مزار پر پھول چڑھائے اور دعا کی۔مختلف ممالک کے سفارتکار، سول سوسائٹی،اساتذہ اور بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔پورا پاکستان 78واں یومِ آزادی جوش و جذبے سے منا رہا ہے۔
مزارِ قائد پر ہر قدم، ہر سلام،
وطن سے محبت کی گواہی دے رہا ہے۔