وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے انڈرپاسز اور دیگر نشیبی مقامات سے پانی کی نکاسی کےلئے واٹرنگ مشینیں لگانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں بارشوں کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کراچی میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کےلئے بلدیاتی ادارے تیار ہیں۔ میئر کراچی نے بتایا منگل کو کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد سڑکیں تالاب بن گئی تھیں۔ برسات رکنے کےلئے نکاسی کا کام شروع کیا گیا۔ بلدیاتی ادارے، واٹر بورڈ اور انتظامیہ پوری رات کام کرتی رہی۔گلبائی، ماڑی پور، شاہراہ پاکستان، کمشنر آفس، ہائی کورٹ، سندھ سیکریٹریٹ اور سپریم کورٹ سمیت مختلف علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم کو ہدایت کی کہ شہر کے انڈرپاسز اور دیگر نشیبی مقامات سے پانی کی نکاسی کےلئے واٹرنگ مشینیں لگائیں۔