صوبائی
وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نےکہاہےکہ افغانستان
کی صورتحال سےپاکستان متاثرہوسکتاہے۔۔۔ افغانستان کی صورتحال خراب ہوتی ہےہم کیاکریں
گےہمیں کوئی پلان نظر نہیں آتا۔۔۔کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں جشن آزادی
کی تقریب سےخطاب میں انہوں نےکہاکہ سندھ حکومت کی کوشش ہےکہ صوبےمیں صنعتی ترقی ہو۔
جشن
آزادی کےموقع پرکاٹی میں تقریب سےخطاب میں صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعیدغنی نےکہاکہ
ہم اپنی ذمہ داریوں کونبھانےمیں ناکام ہوئےہیں۔۔۔ نظام میں خرابیاں ہیں،جب تک انہیں
بہترنہیں کیاجاتاملک ترقی نہیں کریگا۔۔
دنیاکےکئی
ممالک ہیں جن کےپاس دریانہیں ہے،سمندرنہیں ہے۔۔۔معدنیات نہیں ہےبہت ساری چیزیں نہیں
ہیں۔۔۔لیکن وہ ترقی کرکےپتہ نہیں ہم سے کتناآگےنکل گئےہیں۔۔۔بھئی کوئی تو فرق ہے نا۔۔۔اللہ
تعالیٰ نےہمیں ساری چیزیں دی ہیں لیکن پھربھی پیچھےہیں نا۔۔۔ہم قرضوں کےتلےدبےہیں۔۔۔کہیں
نہ کہیں خرابیاں تو ہیں نا۔۔۔خرابیاں پاکستان میں
نہیں خرابیاں ہمارےاندرہیں جواس ملک کوچلارہےہیں۔۔۔
سعیدغنی
نےکہاکہ ہمیں اس یوم آزادی پرطے کرناہوگاکہ ہمیں کیاکرناہے۔۔۔ہمیں غلطیوں کو دور کرکے
بہتری کی ضرورت ہے۔۔۔صوبائی وزیراطلاعات نےکہاکہ افغانستان کی صورتحال سے پاکستان متاثر
ہوسکتاہے۔۔۔
افغانستان
میں جو اس وقت صورتحال بن رہی ہے۔۔۔اس سے سب سےزیادہ نقصان جس ملک کوہوسکتاہے۔۔۔وہ
پاکستان ہے۔۔۔لیکن آج بھی ہم اس چیزکومحسوس نہیں کرپارہےہیں۔۔۔اگرافغانستان کی صورتحال
مزیدخراب ہوتی ہےتوہم اپنےملک کواس سے بچانےکےلیےکیاکرینگے۔۔
جشن
آزادی کےموقع پرمنعقدہ تقریب سے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کےعہدیداروں نےبھی
خطاب کیا۔