کراچی کی ملیرجیل سےفرارمزیدتین قیدی جیل پہنچ گئے۔ اب بھی باون مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
جیل حکام کےمطابق مزید تین قیدیوں کی واپسی کے بعد ،،پکڑےگئے اور خود واپس آنے والے قیدیوں کی تعداد ایک سو باہتر ہوگئی۔ تین جون کو دوسو پچیس قیدی ملیر جیل سے فرار ہوئے تھے۔ جیل حکام کےمطابق مفرور ہونے کے بعد بیشترقیدیوں کےاہل خانہ نےقیدیوں کوجیل منتقل کیا۔ ایک قیدی نےخودکشی کرلی تھی۔