پنجاب کے بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

پنجاب کے بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال

پنجاب کے بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال، متعدد مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب



فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے چناب، راوی اور ستلج میں سیلابی کیفیت برقرار ہے۔ دریائے چناب میں خانکی اور قادرآباد کے مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ بالترتیب 2 لاکھ 16 ہزار 469 اور 2 لاکھ 65 ہزار 776 کیوسک رہا۔ مرالہ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔


دریائے راوی میں شاہدرہ، راوی سائفن اور بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ جسڑ میں نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ ستلج میں گنڈاسنگھ والا پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار 53 کیوسک تک پہنچ گیا۔ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جس میں پانی کی آمد و اخراج 1 لاکھ 13 ہزار 124 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔