کراچی میں سی ویو کے ساحل پر ٹک ٹاک بنانے کے لئے کار لے جانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا

عمران عمران

 کراچی میں سی ویو کے ساحل پر ٹک ٹاک بنانے کے لئے کار لے جانا  منچلوں کو مہنگا پڑ گیا


کراچی میں سی ویو کے ساحل پر ٹک ٹاک بنانے کے لئے کار لے جانا  منچلوں کو مہنگا پڑ گیا۔۔۔گاڑی سمندر کے پانی اور ریت میں پھنسی تو  ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیموں نے پہنچ کر باہر نکالا،نوجوانوں کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا 


سی ویو کے قریب ساحل پر کار لے جاکر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والے منچلے اس وقت پریشانی کا شکار ہوگئے جب گاڑی سمندری ریت میں دھنس گئی ،کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے اطلاع ملنے پر ریسکیو ون ون ٹوٹو کی ٹیمیں پہنچیں اور ریکوری وہیکل کی مدد سے   ساحل پر پھنسی گاڑی کو 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد باہر نکالا،کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے قوانین کی خلاف ورزی پر کار سوار نوجوانوں کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا۔