ایم کیوایم پاکستان آئینی اصلاحات اور اچھی وزارتیں نہ ملنے پر ناراض ۔۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو ووٹ تو دے گی لیکن وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی ۔۔ دونوں جماعتوں کے درمیان مزاکرات کا عمل بھی معطل ہو گیا ہے ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینئر انیس قائم خانی نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ، وفاقی کابینہ میں شمولیت اختیار نہ کرنے کی تصدیق کردی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم قومی اسمبلی میں اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گی ۔۔ تاہم جب تک بلدیاتی نظام سے متعلق آئینی اصلاحات کے مطالبات اور اچھی وزاتیں نہیں دی جاتیں ایم کیو ایم وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی ۔۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے اپنے ووٹرز کے مسائل کو سامنے رکھ کر ایسی وزاتوں کا مطالبہ کر رہی ہے جس سے عوامی مسائل حل کیئے جا سکیں ، انیس قائم خانی نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کی کسی بھی سطح پر مزاکرات نہیں ہو رہے ہیں ۔