پشاور خیبر پختونخوا حکومت نے کاروبار اور سرمایہ کاری کو ریگولرائز کرنے کیلئے "آسان کاروبار بل" تیار کر لیا ہے، جو آج صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ بل کے تحت ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ رجسٹریشن، لائسنسنگ، پرمٹ اور دیگر مراحل کو آسان بنایا جا سکے۔
بل کے مطابق ایک جدید "آسان کاروبار پورٹل" قائم کیا جائے گا، جس میں چھوٹے اور بڑے کاروبار رجسٹرڈ ہوں گے۔ ہر کاروبار کو ڈیجیٹل آئی ڈی دی جائے گی اور تمام ادائیگیاں آن لائن کی جا سکیں گی۔
اس بل کے تحت "ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ" کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جو سروسز کو ڈیولپ، اپگریڈ اور منٹین کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ اس کے علاوہ "خیبر پختونخوا ریگولیٹری رجسٹری" بھی قائم کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ اس نئے نظام کی نگرانی کیلئے قائم اسٹیرنگ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے، جو کاروباری ماحول کو مزید سازگار بنانے کیلئے اقدامات کی رہنمائی کریں گے۔