مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز شازیہ مری کا بجلی کے بل معطل کرنے کے حکم کا خیرمقدم

عرفان علی عرفان علی

 مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز شازیہ مری کا بجلی کے بل معطل کرنے کے حکم کا خیرمقدم


مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹر ینز شازیہ مری کا بجلی کے بل معطل کرنے کے حکم کا خیرمقدم کہتی ہیں بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا


شازیہ مری کا اپنے بیان میں کہنا تھا پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کے ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا بھی خیرمقدم کیا ہے، جو چیئرمین بلاول کے پہلے مطالبے کے مطابق ہے۔ چیئرمین بلاول نے تمام متاثرہ کسانوں کے لیے مفت بیج اور کھاد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے قرضوں میں ریلیف اور سیلاب متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے حکومت سے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے ذریعے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے ۔ شازیہ مری کا کہنا چیئرمین بلاول نے حکومت کی فلیش اپیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ لاکھوں متاثرین کو عالمی امداد سے محروم کرنے کی کوئی معقول وجہ نہیں ہوسکتی ۔ پیپلز پارٹی نے چیئرمین بلاول کی ہدایات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں میں قراردادیں جمع کرائی ہیں ۔وفاقی حکومت نے اب تک بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ریلیف دینے کا اعلان نہیں کیا، جو انتہائی تشویشناک ہے ۔