پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ جیت لی ،، فائنل میں سری لنکا کو دو صفر سے زیر کردیا
مالدیپ میں منعقدہ کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو سٹریٹ دو سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میں پاکستان کی جیت کا سکور چھبیس اٹھارہ اور اٹھائیس اٹھارہ رہا ،، پاکستانی ٹیم پورے ایونٹ میں ناقابل شکست رہی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بنگلادیش کو ہرایا تھا، جبکہ افتتاحی میچ میں بھارت کو بھی آسانی سے دو صفر سے زیر کیا ،، چیمپئن شپ میں سری لنکا سلور اور مالدیپ برونز میڈل جیتنے میں کامیاب رہا