نارتھ ناظم آباد، سفاک باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

عرفان علی عرفان علی

نارتھ ناظم آباد، سفاک باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا

نارتھ ناظم آباد میں لرزہ خیز واقعہ، سفاک باپ نے دو کمسن بیٹیوں کو قتل کردیا


 کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک G، کوثر نیازی کالونی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ سفاک باپ نے اپنی دو کمسن بیٹیوں کو بےرحمی سے قتل کردیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔


ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا۔ بےروزگاری کے باعث وہ کمیٹیوں کے واجبات ادا نہ کر سکا، جس سے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہوا۔


ملزم نے اپنی دس سالہ بیٹی زینب اور گیارہ سالہ عالیہ کو ذبح کیا۔ کرائم سین یونٹ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے چھ بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں شامل ہیں۔ مقتولہ زینب اور عالیہ تیسرے اور چوتھے نمبر کی بیٹیاں تھیں۔


پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔