کراچی،عرفان علی
کراچی میں کوروناکیسزمیں اضافے کےبعدویکسنینشن
کےلیےشہریوں کی بڑی تعداد نے اسپتالوں اورسینٹرزکارخ کیا تو رش بڑھ گیا۔ رش کے
باعث سندھ حکومت نے ویکسینیشن سینٹرز کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی ہدایت کردی۔ سینٹرز
تو 24 گھنٹے کھلے ہیں لیکن ویکسین کی کمی کے باعث شہری کئی کئی گھنٹے انتظار کے
بعد واپس لوٹ رہے ہیں۔
کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے کراچی کے
مختلف ویکسنیشن سینٹر پر شہریوں کا تانتا بندھارہا، دن ہو یا رات کوئی ایسا پہر نہیں
جس میں ان سینٹرز میں رش والی صورتحال نہ دیکھائی دی ہو۔
کئی شہریوں نے ویکسین لگوا لی تو کئی اب بھی ویکسینیشن
سینٹرز پر اپنی باری کے انتظار میں لائینون میں لگے ہیں۔
کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہر کے
مختلف علاقوں کورونا ویکسینیشن سینٹر کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کے فیصلے کے بعد
رات بھر ویکسینیشن کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔24 گھنٹے سینٹرز کھلے رہنے سے شہریوں
کا رش تو کم ہوا لیکن ویکسین کی کمی کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے۔خالق دینا حال میں ویکسینیشن
کے لئے آنے والے شہری ویکسین ختم ہونے کے باعث پریشان واپس لوٹ رہے ہیں
خالق دینا حال میں ناہی نائنوویک موجود ہیں نا ہی
اسٹرازینیکا صرف سائنوفارم لگوانے والوں کو ہی ویکسینیشن سینٹر میں رکنے کی اجازت
دی جا رہی ہے
ویکسین کی کمی کے باعث شہری کئی کئی گھنٹے
انتظار کے بعد مایوس ہی واپس لوٹ رہے ہیں۔