لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا ابتدائی شیڈول جاری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا ابتدائی شیڈول جاری

"لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا ابتدائی شیڈول جاری"

لاس اینجلس اولمپکس 2028 کا ابتدائی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ افتتاحی تقریب 14 جولائی کو ہوگی جبکہ اختتامی تقریب 30 جولائی کو منعقد کی جائے گی۔


شیڈول کے مطابق ویمنز کرکٹ کا فائنل 20 جولائی کو ہوگا جبکہ مینز کرکٹ کا فائنل 29 جولائی کو رکھا گیا ہے۔ اولمپکس کمیٹی نے 29 جولائی کو "سپر سیچرڈے" قرار دیا ہے، جس روز 23 کھیلوں کے 26 ڈسپلنز کے فائنل شیڈول کیے گئے ہیں۔


لاس اینجلس اولمپکس میں پہلی بار 36 کھیلوں کے 51 مختلف ڈسپلنز کے مقابلے ہوں گے۔ پہلے روز ویمنز اتھلیٹکس اور ٹرائی تھیلون کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔