وکلا کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج۔ سندھ ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس سے تصادم

عدنان اطہر عدنان اطہر

 وکلا کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج۔ سندھ ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش پر  پولیس سے  تصادم


کراچی میں وکلا کا ستائیسویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج۔ سندھ ہائی کورٹ میں داخل ہونے کی کوشش پر  پولیس سے  تصادم ہوگیا۔


 سندھ ہائی کورٹ کے باہر وکلا کنوینشن  شروع ہوا۔ نوجوان وکلا نے اندر جانے کے لئے نعرےبازی شروع کردی۔اس موقع پر وکلاء قائدین نے نوجوان وکلاء کےہمراہ  سندھ ہائی کورٹ میں داخل ہونےکی کوشش کی،، تو پولیس  نے انہیں روک لیا۔ وکلا اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا۔ وکلاء نے دھکے دے کر پولیس اہلکاروں کو دروازے سے ہٹا دیا۔ ایک پولیس اہلکارکی وردی بھی پھٹ گئی۔ وکلاء کی بڑی تعداد  نیوبارروم میں جمع ہوگئی۔سندھ ہائی کورٹ بارکی بجلی بند کردی گئی، جس پر  وکلاء بارروم سےباہرآگئے اور احتجاج کیا۔