سولنگی خاندان سے تعلق رکھنے والے مرید لاکیر کے رہائشی امید علی سولنگی کے صاحبزادے، کراچی میں مقیم محمد ایوب سولنگی کی بڑی صاحبزادی فائزه ایوب سولنگی نے بی کام مکمل کرنے کے بعد رائٹ وژن اکیڈمی (RVA-UK) کی جانب سے "21ویں صدی کی ٹیچر ٹریننگ ڈپلومہ" کامیابی کے ساتھ مکمل کر کے سرٹیفکیٹ حاصل کر لیا ہے۔ یہ ڈپلومہ ڈی سی پی ڈی گروپ (UK) سے منظور شدہ ہے اور اس میں 500 سی پی ڈی کریڈٹس شامل ہیں۔ یہ کامیابی فائزه ایوب سولنگی کی محنت، لگن اور تعلیمی شعبے میں قابلیت کا بہترین ثبوت ہے۔
اہل خانہ اور عزیز و اقارب نے اس کامیابی پر فائزه ایوب سولنگی اور ان کے والدین کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور ان کے علم کو دوسروں کے لیے فائدہ مند بنائے۔