اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےجولائی میں کرنٹ اکاونٹ
خسارہ گزشتہ ماہ کی نسبت پینتالیس فیصد کم رہا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےمطابق رواں سال جولائی میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک ارب
اکیس کروڑ ڈالر رہا ۔
جون کے مقابلے میں جولائی کا کرنٹ اکاونٹ خسارہ
پینتالیس فیصد کم تھا۔
جولائی کا تجارتی خسارہ جون سے اکیس فیصد کم ہو کر تین ارب نو کروڑ ڈالر رہا۔
جولائی دوہزار بائیس میں ملکی درآمدات پانچ ارب
اڑتیس کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات دو
ارب انتیس کروڑ ڈالر رہیں۔