تالا توڑ گروپ

عرفان علی عرفان علی

  تالا توڑ گروپ

 کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب چور ٹریول ایجنسیز  اور قالین کی دکان سمیت متعدد دفاتر ودکانوں کے تالے کاٹ کر صفایا کر گئے۔

کراچی میں گورنر ہاؤس کے قریب  سیکیورٹی زون میں بے خوف  تالا توڑ گروپ نے  متعدددفاتر ،دکانوں اور  ٹریول ایجنسیز کا صفایا کردیا۔ متاثرین پیر کی صبح  پہنچے تو  واردات کا علم ہوا۔ دکانداروں  کا کہنا ہے کہ ایسا  پہلی بار  نہیں ہوا، ماضی میں بھی چور تین مرتبہ  ہاتھ صاف کرچکے ہیں۔کئی بار  متعلقہ پولیس اسٹیشن اور کراچی پولیس چیف کو بھی سیکیورٹی انتظامات بہتر کرنے کے لئے درخواستیں دیں مگر کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔واردات کی اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کرائم سین یونٹ کی مدد سے شواہد  اکھٹے کرلئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  کچھ متاثرہ دفاتر ودکانوں میں کیمرے   نہیں تھے اور جہاں تھے وہ بارش کی وجہ سے بند  کئے گئے تھے۔نقب زنی میں ہونے والے نقصان کا تخمینہ سامنے آنے پر مقدمہ درج ہوگا۔۔۔