فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ملاقات کی

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ نے ملاقات کی

۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایشیا کپ میں تاریخی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کو مبارکباد دی اور نوجوان کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور نظم و ضبط کو سراہا۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم نے ملاقات کی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی نظم و ضبط، ٹیم ورک اور لڑنے کے جذبے کا نتیجہ ہے۔ کھلاڑیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھیں اور ہر میدان میں پاکستان کے سفیر بنیں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نوجوان قوم کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ان کی توانائی اور کردار عالمی سطح پر پاکستان کی پہچان بنے گا۔ نوجوانوں کو بااختیار بنانا قومی ترقی کی بنیاد ہے۔ فیلڈ مارشل نے کرکٹرز کی محنت اور لگن کو پاکستانی نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا عکاس قرار دیا۔  

کھلاڑیوں نے اس موقع پر اعتراف کیا کہ یہ اعزاز مزید محنت اور کامیابی کی تحریک بنے گا۔ انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں نے فیلڈ مارشل کی حوصلہ افزائی پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔