بیجنگ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کالج کا دورہ کیا۔
محسن نقوی نے بیجنگ پولیس کی جانب سے ملزمان کو پکڑنے کا مظاہرہ دیکھا اور پولیس کی مہارت و تربیت کو سراہا۔
وزیر داخلہ نے اعلیٰ کارکردگی دکھانے پر خصوصی اسکواڈ کو داد دی اور کہا کہ وہیکلز اسکواڈ کی صلاحیتیں اور تربیت دیکھ کر متاثر ہوا ہوں۔
محسن نقوی نے اعلان کیا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے اے ایس پیز ایک ماہ کی ٹریننگ کے لیے بیجنگ آئیں گے۔
این پی اے اور بیجنگ پولیس کالج کے درمیان تعاون کو بڑھایا جائے گا اور ایک باضابطہ معاہدہ بھی کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی پولیس افسران کو تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جائے گی۔
دورے کے دوران محسن نقوی نے ڈرائیونگ ٹیسٹ کی جدید سیمولیٹر مشین چلائی۔
صدر بیجنگ پولیس کالج نے وزیر داخلہ کو ہائی ٹیک ٹریننگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔