کراچی: سانحہ گل پلازہ، سرچ آپریشن مکمل
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے بعد انتظامیہ نے سرچ آپریشن مکمل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے مطابق گل پلازہ کا ملبہ ہیوی مشینری کے ذریعے ہٹانے کا کام جاری ہے۔
متاثرہ عمارت کو سیل کرنے کا امکان ہے، جاوید نبی کھوسو۔
جاں بحق 23 افراد کی شناخت مکمل کر لی گئی ہے۔
17افراد کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی گئی۔
ڈی این اے کے ذریعے شناخت کا عمل تاحال جاری ہے۔
کچھ لاپتہ افراد کے ورثا نے انتظامیہ سے اب تک رابطہ نہیں کیا۔
سانحہ گل پلازہ میں مجموعی طور پر 73 افراد جاں بحق ہوئے۔
سانحہ گل پلازہ کراچی کے حالیہ بڑے حادثات میں شمار ہوتا ہے، جس نے شہر بھر کو سوگوار کر دیا۔